• news

فیصلے پر عدم عملدرآمد، ڈی جی ایل ڈی اے کو توہین عدالت میں اظہار وجوہ کا نوٹس

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے لاہور کے علاقہ گلبرگ میں 50سال پرانے مقدمہ میں عدالت عظمیٰ کے فیصلہ پر عدم عملدرآمد پر ایل ڈی ایکے ڈی جی کو توہین عدالت میں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ عدالت نے سماعت سوموار تک ملتوی کر دی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم ہو یا وزیر اعلیٰ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ کو بھی عدالت میں بلا لیں گے ، ایل ڈی اے کے وکیل خرم رضا نے بتایا کہ عدالت کے فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے وزیر اعلیٰ نے میٹنگ کال کر رکھی ہے، اس وجہ سے عملدرآمد میں تاخیر ہوئی ہے ، جس پر جسٹس جواد نے کہا کہ اگر آپ عمل درآمد نہیں کرنا چاہتے تو ہم وزیراعلیٰ کو عدالت طلب کر لیتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایل ڈی اے نیقبل گلبرگ کے علاقہ میں محمد انور نامی ایک شخص کی اراضی ایکوائر کی تھی، اور اسے ادائیگی نہیں کی گئی ،جس پر اس نے عدالت میں کیس کردیا تھا اور 50سالوں میں یہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا جس میں فاضل عدالت نے 29جون کو فیصلہ جاری کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن