ذوالفقار بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کے خلاف پیپلزپارٹی کل یوم سیاہ منائے گی
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کل اتوار 5 جولائی کو 1977ء میں وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا جنرل ضیاء الحق کے ہاتھوں تختہ الٹنے کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی، پیپلزپارٹی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری دیوان غلام محی الدین کی رہائش گاہ پر یوم سیاہ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہو گی جس سے پیپلزپارٹی کے مرکزی ، صوبائی اور مقامی رہنما خطاب کریں گے۔