چاندنی چوک نئی دہلی میں قائم 225سال پرانی مٹھائی کی دکان خاندانی جھگڑوں پر بند مغل بادشاہ یہاں مٹھائی کھانے آتے تھے
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قائم 225سال پرانی مٹھائی کی دکان خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے بند کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چاندنی چوک کی دکان ’’گھنٹے والا شاہی حلوائی‘‘ 1790ء میں کھولی گئی تھی جس کی مشہور اور مزیدار مٹھائیاں مغل بادشاہوں کے دربار کی زینت بھی بنتی رہیں۔ مغل بادشاہ شاہ عالم اپنے ہاتھی پر سوار ہوکر مٹھائی کھانے خود دکان تک آتے تھے۔