• news

کراچی: سانحہ صفورا میں خاتون بھی ملوث نکلی، مزید 4 ملزم گرفتار

کراچی (نیٹ نیوز + نوائے وقت رپورٹ) سانحہ صفورا تحقیقات میں مزید پیشرفت کے دوران واقعہ میں ایک خاتون کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان کے گروہ میں خاتون کا نام سعدیہ ہے۔ سعدیہ طلبا کو تنظیم میں شامل کرتی تھی جبکہ طلبا میں القاعدہ کا نیٹ ورک منظم بنانے پر مامور تھی۔ ذرائع کے مطابق سعدیہ القاعدہ کے کمانڈر طاہر عرف سائیں کی اہلیہ ہے۔ سعدیہ نے نجی جامعہ کے طلبا کو سانحہ صفورا میں معاون کے طور پر استعمال کیا۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے حیدر آباد، کراچی، جامشورو اور کوٹری میں چھاپے جاری رہے اور سانحہ میں ملوث مزید 4 ملزموں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ کمانڈر طاہر عرف سائیں کے گھر پر اسکی بیوی کی نشاندہی پر دوبارہ چھاپہ مار کر الیکٹرانک آلات برآمد کرلئے۔

ای پیپر-دی نیشن