• news

جعلی بھرتیاں‘ پیر مظہر کی عبوری ضمانت میں 6 اگست تک توسیع

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں اور بدعنوانی کے الزامات میں سابق سینئر صوبائی وزیر پیرمظہرالحق کی عبوری ضمانت میں 6 اگست تک کی توسیع کردی۔پیر مظہر الحق کیخلاف محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں اور بدعنوانی کے الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے پیر مظہر الحق کی عبوری ضمانت میں 6اگست تک توسیع کردی ۔ نیب کا موقف تھا کہ پیرمظہرالحق کیخلاف جاری تحقیقات اب تک مکمل نہیں ہوئی۔ نیب کی جانب سے پیرمظہرالحق کیخلاف محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں اور بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن