• news

فتح جنگ: معمولی جھگڑے پر بیوی، بھاوج اور چچا کو قتل کر کے خودکشی کرلی

فتح جنگ (صباح نیوز) جنونی شخص نے معمولی جھگڑے پر بیوی، بھاوج اور چچا کو قتل، بھتیجے اور کزن کو شدید زخمی کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کی پولیس چوکی ڈھرنال کے گائوں ڈھوک نتھیں کے فضل داد نے بیان دیا کہ وہ اور اس کے دو بھائی اکٹھے رہتے ہیں مغرب کے بعد اس کا بھائی محمد ریاض گھر آیا تو گدھی کو باندھنے کے مسئلے پر مجھ سے جھگڑ پڑا، اس دوران کمرے سے کلاشنکوف نکال کر مجھ پر فائرنگ کی تاہم میں بھاگ کر کمرے میں چھپ گیا، میری بیوی شاہین اور بیٹے رمضان پر بھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میری بیوی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔ ریاض نے سگے چچا منور اور اپنی بیوی فوزیہ کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ بشارت زخمی ہو گیا اور بعدازاں پولیس کے آنے پر اس نے اپنے آپ کو فائرنگ کر کے خودکشی کر لی۔ پولیس چوکی ڈھرنال نے ملزم کے بھائی فضل داد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں جبکہ زخمی ہونے والے بشارت اور رمضان کو ہولی فیملی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن