لاڑکانہ عوامی اتحاد کا اجلاس طلب کر کے احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی: ممتا زبھٹو
کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعلیٰ وگورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو نے اپنی رہائش پر جمعہ کو مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری کے رواں دور میں لوٹ مار کے علاوہ سندھ کے ساتھ اور بھی کئی زیادتیاں ہوئی ہیں،جن کا مرکز لاڑکانہ بنا ہوا ہے،جہاں چن چن کر ایسے افسران تعینات کئیے جاتے ہیں جو دیگر علاقوں کے افسران سے زیادہ زرداریوں کے زاتی ملازم بن کر چلنے کو بے تاب ہیں اور زرداریوں کے حکم پر لبیک کھنے کے ساتھ زبردست لوٹ مار بھی کررہے ہیں،سات سالوں سے لیکر ایسے کارنامے انجام دینے میں پولیس افسران دیگر محکموں کے افسروں سے بھی آگے نکل چکے ہیں اور ان کے ناجائز اقدامات اور کارروائیوں میں قتل کرنا ،املاک پر قبضے کرنا،جھوٹے مقدمات درج کرنا،ڈاکوؤں اورچوروں کو پناہ دینے جیسے کارنامے شامل ہیں،جن پر یہ ہی افسران واضح کررہے ہیں کہ یہ حکومت کی پالیسی ہے ،حالانکہ یہ کارنامے کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں ہیں،جو وفاقی اور صوبائی اعلیٰ اداروں کے رکارڈ پر موجود ہیں،اب جب کہ زرداریوں نے بھاگ کر جان بچالی ہے تو کیا ان کے جان نشین ان کے مجرمانہ کارروائیوں کا ازالہ کرتے ہوئے کی گئی،زیادتیوں کا خاتمہ کر کے متاثرین سے انصاف کرتے ہوئے نالائق اور بد کردار افسروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کیلئے تیاری ہیں؟ ورنہ نیاسورج طلوع ہورہا ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ بدکردار افسران کے ساتھ پیپلے بھی مجرموں کی صفوں میں شامل ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ عوامی اتحاد کا جلد ہی اہم اجلاس طلب کر کے ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی ، کرپشن کاص طور پر پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی۔