• news

اچھے سیاستدانوں سے رابطے ہیں، جن پر کارکن اعتراض نہیں کرینگے انہیں پارٹی میں لیں گے: جہانگیر ترین

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پنکچرز کی بات ہوا میں نہیں کی تھی ثبوت ہیں، عارف علوی کو معافی نہیں مانگنی چاہئے تھی۔ پاکستان کے اچھے سیاستدانوں سے رابطے ہیں، کارکن جن لوگوں پر اعتراض نہیں کریں گے انہیں پارٹی میں شامل کریں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ عارف علوی کو پنکچرز پر معافی کا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ عارف علوی کو جو پتہ تھا اس حساب سے انہوں نے کہہ دیا کچھ لوگوں نے بہت وثوق سے ہمیں پنکچرز کی بات بتائی تھی۔ ہمارا موقف یہ ہے کہ 71 پنکچرز لگائے گئے جہاں زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے مخصوص حلقوں میں سازش کے تحت اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ ساٹھ ہزار تھیلوں میں سے پچیس ہزار میں فارم پندرہ نہیں ملے تھیلوں میں دو قسم کے فارم کی موجودگی فراڈ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن