کرائے نہیں بڑھائے ‘ 4 ٹرینوں کی ائر کنڈیشنڈ کلاس کی رعایت کم کی : ترجمان
لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے کرایوں میں اضافے کی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے ریلوے ترجمان نے کہا ہے کہ خیبر میل، تیزگام، زکریا ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس کی صرف ائیرکنڈیشنڈ کلاسوں کے کرائے میں دی گئی رعایت 50 فیصد کم کی ہے باقی کلاسوں کے کرائے میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔