ریلوے سمپارس یونین کا گوجرانوالہ ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے سمپارس یونین کا ہنگامی تعزیتی اجلاس ہوا جس کی صدارت جنرل سیکرٹری محمد شفیق خان نے کی۔ اجلاس میں گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کی مغفرت کیلئے دعائیں مانگی گئیں اجلاس میں محمد کفیل‘ محمد اکرم معظم‘ محمد اسلم‘ محمد اعظم جیلانی‘ محمد شیر بیگ‘ فیاض احمد گورائیہ‘ سید زاہد حسین شاہ سمیت سمپارس یونین کے دیگر رہنمائوں اور ریلوے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔