• news

ہواوے نے جدید کیمرہ فیچرز کے ساتھ نیا سمارٹ فون P8 متعارف کرا دیا

لاہور (پ ر) دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی سلوشنز فراہم کرنے والی معروف کمپنی ہواوے نے جدید کیمرے کی خصوصیات سے مزین P8 سمارٹ فون متعارف کرا دیا۔ P8 میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ 13 میگا پکسل ماڈل کا کیمرہ لگا ہوا ہے جبکہ اس کا سینسر چار رنگوں RGBW پر مشتمل ہے جو بہتر کم روشنی پرفارمنس فراہم کرتا ہے اور ہائی کنٹراسٹ مناظر کے ساتھ بہتر تصاویر اتارتا ہے۔ ہواوے P8 صوفیانہ شیمپین اور ٹائٹینیم بھورے رنگوں میں دستیاب ہو گا۔ یہ تمام ماڈلز ہواوے کے مجاز سٹورز پر دستیاب ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن