• news

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ (آج) اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے بی سی بی الیون کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر بنگلہ ٹائیگرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن