• news

قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میںقومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔ تربیتی کیمپ کیلئے ملک بھر سے 18 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور تربیتی کیمپ میں کوچ امہ لیلہ کلثوم کھلاڑیوں کو کو جدید تربیت دیں گی۔  انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی نے اسلام آباد میں کھیلی گئی قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کے دوران کیا تھا۔ مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں 10 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی۔ یہ چیمپئن شپ 12 دسمبر سے ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں چودہ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، افغانستان، مالدیپ، میزبان ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا، تائیوان، کوریا، جاپان، تھائی لینڈ، برونائی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن