• news

قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر صلاح الدین بھی مستعفی ہو گئے

لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد استعفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ چیف سلیکٹر صلاح الدین عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری ایمانداری سے ٹیم منتخب کی، کھلاڑی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق ہاکی پلیئر صلاح الدین اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا تھا پوری ایمانداری کے ساتھ ٹیم منتخب کی تاہم وہ ٹیم کی کارکردگی پر مزید اپنے عہدے پر کام نہیں کر سکتے۔ صلاح الدین نے کوچ شہناز شیخ کی پرفارمنس کو سراہا اور کہا کہ کوچ شہناز شیخ نے بہت محنت کی لیکن کھلاڑی فیلڈ پر اچھا نہیں کھیلے، کوچ اب فیلڈ میں جا کر خود تو گول نہیں کر سکتا۔ نئی ٹیم تشکیل دینے کیلئے پانچ سال کا وقت مانگا تھا اور ایسا کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا کہ یہ ٹیم عالمی چیمپئن بن جائے گی۔ سلیکشن کمیٹی کے رکن خالد بشیر نے بھی استعفیٰ دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن