روس کی آزادانہ پالیسیاں مغرب کو نہیں بھاتیں: صدر پیوٹن
کریملن (صباح نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس پر اسلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے چونکہ وہ آزادانہ بیرونی اور داخلی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جو مغرب کو ایک آنکھ نہیں بھاتیں۔ کریملن کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس پر ڈالے جانے والے دبائو کی وجوہات واضح ہیں۔