• news

سینٹ قواعد و ضوابط میں اہم ترامیم کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ قواعد و ضوابط میں اہم ترامیم کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ترامیم آئندہ پیر کو سینٹ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق چیئرمین سینٹ کے الیکشن کے دن صدارت سبکدوش چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کرینگے۔ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کی غیر موجودگی میں صدر کی نامزد کردہ شخصیت صدارت کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن