• news

خصوصی عدالت نے ذوالفقار مرزا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

کراچی (صباح نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ذوالفقار مرزا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ تفتیشی افسروں کو پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری اور سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ روزسابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف 4مقدمات میں تفتیشی افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے گئے جبکہ حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین میں درج ہونیوالے چار مقدمات میں تفتیشی افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے۔ تفتیشی افسران ڈی ایس پی احمد قریشی، انسپکٹر ذوالقرنین، انسپکٹر ساجد اور انسپکٹر اکرم کو پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ذوالفقار مرزا کی حاضری سے استشنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن