سراج الحق عمرہ کیلئے روانہ لیاقت بلوچ قائم مقام امیر بن گئے
لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق عمرے کی ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ سراج الحق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ انکی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت ہوں گے۔ امید ہے سراج الحق دو ہفتے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔