نئے عدالتی ہفتہ میں مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے 6 بنچ تشکیل دیدیئے
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ اسلام آباد میں 6 جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے کے لئے 6 بنچ تشکیل دیدئیے گئے ہیںجو اہم مقدمات کی سماعت کریں گے جن میں پروین رحمان قتل سوموٹو کیس‘ جنرل (ر) پرویز مشرف بنام الیکشن کمیشن آف پاکستان کیس‘ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات ماحولیاتی آلودگی کیس اور الیکشن امور سے متعلق مقدمات شامل ہیں۔