• news

پشاور: 50 لاکھ ڈالر تاوان کیلئے اغوا کیا جانیوالا طالبعلم بازیاب

پشاور (آئی این پی) پشاور پولیس نے پچاس لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کرنے والے اغواکار کو گرفتار کر کے مغوی طالب علم کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس نے ایک اطلاع پر پشتخرہ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر طالب علم کو بازیاب کرایا۔ پولیس کے مطابق مغوی کو ایک مکان کے تہہ خانہ میں رکھا گیا تھا۔ مغوی کو چالیس روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ اغواکار مغوی کے خاندان سے پچاس لاکھ ڈالر کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن