نریاب ڈیم میں نہاتے نوجوان ڈوب کر جاں بحق، نعش نکال لی گئی
ہنگو (بیورو رپورٹ) نریاب ڈیم میں ایک نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا، نعش نکال لی گئی۔ دوآبہ پولیس نے بتایا کہ جدید بانڈہ طورہ وڑی سے تعلق رکھنے والا نوجوان زاہد خان دوستوں کے ساتھ افطار پارٹی کیلئے نریاب ڈیم گیا تھا جہاں وہ گہرے پانی میں ڈوب گیا۔