• news

حقیقی طاقت کا سرچشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے: میاں مقصود احمد

لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ حقیقی طاقت کا سرچشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات بابرکات ہے کامیابی اور کامرانی اس کی تائید و نصرت کے بغیر ممکن نہیں۔ بدر کا معرکہ مسلمانوں اور مشرکین کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا۔ جس میں اللہ تعالیٰ نے غرور اور تکبر اور مادی وسائل پر بھروسہ کرنے والی قوتوں کے دانت کھٹے کیے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن