سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی شکست نوشتہ دیوار ہے: عبدالعلیم خان
لاہور (خصوصی رپورٹر) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ این اے 122کی انتخابی دھاندلی کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے خوفزدہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اصل حقائق کا بخوبی علم ہے اور ا ن کی شکست نوشتہ دیوارہے لہذا وہ عمران خان اور تحریک انصاف پر الزام تراشی پر اتر آئے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ صرف بلدیاتی ہی نہیں عام انتخابات بھی اسی سال منعقد ہونگے اور ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کرانے کا سہرا عمران خان کے سر ہوگا۔