• news

مانگا منڈی: رمضان آرڈیننس کی سرعام خلاف ورزی ہوٹلوں پر کھانے پینے کی اشیاءکی فروخت، پولیس، انتظامیہ حصہ لے کر خاموش

مانگا منڈی (نامہ نگار) مانگا منڈی میں رمضان المبارک کے مہینے کی تقدس کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔ صبح سے ہی کھانے پینے کی اشیاءسر عام فروخت کی جارہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے رمضان المبارک کی تقدس کے پیش نظر افطاری سے قبل کھانے پینے کی تمام اشیاءکی دوکانیں بند رکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مگر مانگا منڈی کلمہ چوک بائی پاس، رائیونڈ روڈ ، تالاب سرائے ، شامکی بھٹیاں ، اڈا باٹھ ، مانگا منڈی چوک میں روزہ خوروں کے لئے ساران دن ہوٹل کھلے رکھے جار ہے ہیں ۔ کھانے پینے کی اشیاءمہنگے داموں اور سر عام فروخت کی جارہی ہیں ۔ مقامی پولیس کے اہلکار بھی ان ہوٹلوں سے اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن