• news

حکومت آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: عبدالخالق اسدی

لاہور (سپیشل رپورٹر) مہنگائی، بے روزگاری، گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام پر وفاقی حکمرانوں کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا سراسر ظلم ہے، ن لیگ کی حکومت آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار نظر آتی ہے، کاروباری لوگ ملک کو نہیں چلا سکتے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی خوشنودی کے لئے حکومتی اداروں کی نجی کاری اور ہزاروں مزدورں کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دینگے۔

ای پیپر-دی نیشن