• news

پاکستان، چین اور روس اگست میں مشترکہ جنگی مشقیں کرینگے

ماسکو(آئی این پی) پاکستان، روس چین، ”فضائی جنگ کے ماہر“ نامی جنگی مشقوں میں حصہ لیں گے جو اگست میں بین الاقوامی عسکری کھیلوں کے موقع پر ہونگی۔ ان جنگی مشقوں میں وینزویلا، مصر اور بیلاروس بھی شریک ہونگے۔ روسی فوج کے شعبہ جنگی تیاری کے سربراہ سیردیوک کے مطابق یہ مشقیں یکم سے 15 اگست تک جاری رہیں گی،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چین، پاکستان، وینزویلا، مصر، بیلاروس نے شرکت کی یقین دہانی کروادی ہے۔
پاکستان چین/ جنگی مشقیں
a

ای پیپر-دی نیشن