• news

بھارتی فوج کی چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ‘ گولہ باری‘ رینجرز کا بھرپور جواب

سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارتی فوج نے چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی جس پر رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ گزشتہ روز افطاری کے وقت بزدل بھارتی افواج نے چاروا سیکٹر پر رینجرز کی پوسٹوں اور سول آبادی پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ و گولہ باری کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ بھارتی فائرنگ کے جواب میں رینجرز کے جوانوں نے دشمن کا منہ توڑ جواب دیا۔ آخری خبر آنے تک گولہ باری جاری تھی۔
گولہ باری

ای پیپر-دی نیشن