• news

زرداری نے نوازشریف کی ایما پر فوج کیخلاف بیان دیا‘ انہیں پیچھے ہٹتے دیکھا تو دبئی بھاگ گئے : عمران خان

کراچی(سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ+ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 35 پنکچر والی بات پر وہ سب لوگ قائم ہیں جن کا میں حوالہ دیتا رہا ہوں، اب تو بات اس سے آگے نکل گئی ہے، پتہ چلا ہے کہ اس سے کہیں زیادہ ظلم ہوا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے وکیل نے کمیشن کو بتادیا ہے کہ 35 نہیں، 70 پنکچر لگے تھے ہمیں پتہ چلا ہے کہ 35 پنکچر سے کہیں زیادہ ظلم ہوا ہے پہلی بار الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہورہی ہیں، انکوائری کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے۔ ایم کیو ایم میرے خلاف کیس کرسکتی ہے تو وہ بی بی سی کے خلاف بھی کیس کرے، ”را“ کے سابق سربراہ نے تردید نہیں کی کہ وہ ایم کیو ایم کو پیسے نہیں دیتے، ایم کیو ایم پر سنگین الزامات ہیں، ایم کیو ایم صرف بیان بازی نہ کرے، ایسا کہاں ہوتا ہے کہ سیاسی جماعت کا قائد دوسرے ملک کی ایجنسی کا مہمان ہو؟ عمران خان نے کہا کہ مرتضیٰ پویا نے 35 پنکچرز کی بات کی تھی، ڈاکٹر اعجاز نے بھی کہا تھا کہ انہوں نے بھی 35 پنکچرز کی بات سنی ہے، مرتضیٰ پویا اور ڈاکٹر اعجاز آج بھی 35 پنکچرز کی بات پر قائم ہیں، 35 پنکچرز کے معاملے سے مجھے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اصل دھاندلی پنجاب میں ہوئی، پنجاب میں آر اوز نے الیکشن کرایا، آر اوز کے ذریعے دھاندلی کی گئی، حکومت نے نجم سیٹھی کو نوازتے ہوئے دوبار چیئرمین پی سی بی بنایا۔ ہم نے ثابت کردیا ہے کہ انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی ہے ڈھائی کروڑ ووٹوں کا ریکارڈ ہی نہیں، سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، جس کی وجہ سے افراتفری مچی ہوئی ہے، آصف زرداری دبئی میں خوف کی وجہ سے ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال کی فنڈنگ کے سلسلے میں کراچی آیا ہوں، شوکت خانم ہسپتال کے لیے زمین مل گئی ہے۔ آصف علی زرداری نے مک مکا کی بنیاد پر فوج کے خلاف بیان بازی کی۔ آصف زرداری بیان دے کر خود پھنس گئے خوف کے باعث دبئی بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آصف زرداری کو آگے کردیا اور خود ایک طرف ہوگئے زرداری سمجھتے ہیں کہ میثاق جمہوریت کے تحت نوازشریف سے مک مکا ہے۔ زرداری نے فوج کے خلاف بیان دیدیا مگر نوازشریف کو پیچھے نہیں پایا۔ زرداری اسی خوف کی وجہ سے دبئی میں ہیں۔ سندھ میں کھلے عام ڈاکے مارے جارہے ہیں۔ 2013 ءکے انتخابات صاف تھے نہ شفاف‘ اصل دھاندلی پنجاب میں ہوئی۔ آر اوز نے ڈھائی کروڑ بیلٹ پیپرز ریکارڈ میں نہیں رکھے۔ ہمیں جوڈیشل کمیشن پر پورا اعتماد ہے‘ 35 پنکچر کی بات پر اب بھی قائم ہیں۔ مسلم لیگ ن کو اضافی بیلٹ پیپرز سے ڈیڑھ کروڑ ووٹ پڑے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آج میں صرف شوکت خانم ہسپتال کیلئے کراچی آیا ہوں۔ ڈاکٹر اعجاز نے بھی کہا کہ انہوں نے بھی 35 پنکچر کی بات سنی تھی ملک میں پہلی بار الیکشن کی تحقیقات ہورہی ہے انکوائری کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے۔ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا اثر انتخابی عمل پر ہوتا ہے۔ ایم کیو ایم کو فنڈنگ نہیں بھتہ وصول ہورہا ہے ایم کیو ایم میرے خلاف کیس کر سکتی ہے تو میں بھی ان کے خلاف بی بی سی کی رپورٹ پر کارروائی کے لئے جاسکتا ہوں ایم کیو ایم کے الزامات سنگین ہیں ۔”را“ کے سابق سربراہ نے تردید نہیںکی کہ وہ ایم کیو ایم کو پیسے دیتے ہیں۔ ایسا کہاں ہوتا ہے کہ سیاسی جماعت کا قائد دوسرے ملک کی ایجنسی کا مہمان ہو۔آئی این پی کے مطابق عمران نے کہا کہ نوازشریف نے زرداری کو آگے کرکے فوج کیخلاف بیان دلوایا اور خود پیچھے ہٹ گئے جس کی وجہ سے زرداری کو بھاگنا پڑا۔ صباح نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے نوازشریف کی ایما پر فوج کے خلاف بیان دیا لیکن جب انہیں پیچھے ہٹتے دیکھا تو خوف کے مارے دبئی جاکر بیٹھ گئے۔دریں اثناءکراچی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ ریحام خان سیاست میں آچکی ہیں۔ جانور غیر سیاسی ہوتے ہیں انسان نہیں۔ کراچی کے لوگوں پر ظلم ہورہا ہے 70 فیصد ریونیو دینے والا کراچی بجلی و پانی سے محروم ہے ، ہر انسان کو ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ ریحام خان پاکستانی شہری ہیں ناانصافی کے خلاف بولنا ان کا حق ہے۔ ناانصافیوں پر آواز بلند کرنے کو سیاست نہیں کہتے۔ ریحام خان نے حکومت کی ناانصافی پر آواز بلند کی جس پر کہا گیا کہ سیاست میں آگئی ہیں ریحام خان اگر سیاست میں آتی ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن