وفاقی، صوبائی حکومتیں اردو اور علاقائی زبانوں کی ترویج و اشاعت کے بارے میں جوابات رواں ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کریں گی
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی اور صوبائی حکومتیں اردو اور دیگر صوبائی زبانوں کی ترویج و اشاعت کے بارے میں اپنے جوابات رواں ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کریں گے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ مقدمے کی سماعت کریں گے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 249 میں سے 189 ممالک کی سرکاری زبان ان کی قومی زبان ہے مگر ہم 67 سال سے قوم کو انگریزی پڑھا رہے ہیں لیکن جب بھی پنجاب یونیورسٹی کا رزلٹ آتا ہے تو سرشرم سے جھک جاتا ہے ۔ اردو کو 14 اگست 1988ء کو سردخانے میں ڈالا گیا اس سے قبل اردو کی ترویج و اشاعت اور نفاذ کے حوالے سے حکومت سنجیدہ تھی۔ 6 ہزار سرکاری ملازمین اور ساڑھے تین ہزار سٹینوگرافر کو اردو دانی کا کورس کرایا گیا۔