• news

بھیرہ: 20 سال پہلے وفات پانے والے شخص کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ

بھیرہ (نامہ نگار) محکمہ واپڈا بھیرہ نے بدحواسیوں کی مثال قائم کرتے ہوئے قریباً 20 سال قبل وفات پا جانے والے ایک صارف خادم حسین کے خلاف تھانہ بھیرہ میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق خادم حسین مرحوم کا مکان کئی سال پہلے فروخت ہو گیا تھا جس پر واپڈا کی ٹیم نے چھاپہ مار کر بجلی چوری ہونے کا کیس بنا تے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی کہ بجلی چور خادم حسین (مرحوم) محلہ فاضل امام رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن