پنجاب ماس ٹرانزٹ کا 31 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری ٹوکن یا سمارٹ کارڈ کا حصول لازمی قرار
اسلام آباد (اے پی پی) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے مسافروں کیلئے 31 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے جس کے تحت ٹوکن یا سمارٹ کارڈ کا حصول لازمی ہو گا۔ دوران سفر معذروں و خواتین کی نشستوں پر مردوں کا بیٹھنا سخت ممنوع ہو گا۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق دوران سفر ڈرائیور سے بات چیت کرنا منع ہے۔ میٹرو بس میں سونا اور سیٹوں پر پائوں رکھنا بھی منع ہے۔ بھیک مانگنے اور کوئی شے فروخت کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔ غیر مہذب گفتگو اور لڑائی جھگڑا ، دروازے کے ساتھ ٹیک لگانا بھی ممنوع ہو گا۔ اپنی باری پر بس میں سوار ہونا اور بس سے اترنا لازم ہو گا جبکہ میٹرو بس لین پر آنا سخت ممنوع قرار دیا گیا ہے۔