خواجہ رضوان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مقرر، بلاول بھٹو نے کراچی طلب کرلیا
لاہور + ملتان (خبرنگار+ نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا کو سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب بنائے جانے سے خالی ہونیوالے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر پیپلز پارٹی ملتان کے رہنما خواجہ رضوان عالم کو سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواجہ رضوان عالم کو کراچی طلب کر لیا ہے وہ آج پیر کی شام 5 بجے بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرینگے اور انہیں جنوبی پنجاب کی تنظیمی و سیاسی صورتحال سے آگاہ کرینگے۔