• news

ملک پر ممی ڈیڈی قیادت مسلط ہونیوالی ہے: جمشید دستی

اسلام آباد (آن لائن) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ملک پر ممی ڈیڈی قیادت مسلط ہونے والی ہے۔ سرائیکی تنظیمیں مجھ پر بلاوجہ تنقید کرنے کی بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ ایک انٹرویو میں جمشید دستی کا کہنا تھا پاکستان میں آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے بغیر بجٹ پیش نہیں کئے جاسکتے، امریکہ کہے گا کہ بجلی مہنگی کردو حکومت مان جائیگی۔ بیوروکریسی کو مضبوط کیا جارہا ہے۔ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کی حکومت خیبر پی کے میں بھی عوام کو ریلیف مہیا نہیں کرسکی۔

ای پیپر-دی نیشن