• news

اٹک: دکھنی آئل فیلڈ میں فلیئر گیس قابل استعمال بناکر سسٹم میں شامل

اسلام آباد (راجہ عابد پرویز/ خبرنگار) او جی ڈی سی ایل کی ضلع اٹک میں واقع دکھنی آئل فیلڈ میں فلیئر گیس کو زیر استعمال لاکر 1.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل کرد ی گئی ہے۔ فیلڈ پر ضائع ہونے والی گیس کو قابل استعمال بنانے کے لئے جدید کمپریسر استعمال کئے گئے ہیں۔ گیس سسٹم میں آنے سے نہ صرف مجموعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کروڑوں روپے کی بچت بھی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دکھنی آئل فیلڈ پر کئی سالوں سے فلیئر گیس جلائی جارہی تھی، اسے قابل استعمال بنانے کے لئے جدید مشینری درکار تھی، اس مقصد کے لئے چند ماہ قبل چین سے ہائی پریشر کمپریسر منگوائے گئے جن کی تنصیب سے فیلڈ پر ضائع ہونے والی 2 ایم ایم سی ایف ڈی گیس میں سے 1.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کو قابل استعمال بنا لیا گیا ہے جس سے جہاں نہ صرف ملک و قوم کا فائدہ ہوگا بلکہ فضا کو بھی آلودہ ہونے سے بچایا جاسکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن