• news

بہاولنگر: ہاکڑہ نہر میں 70 فٹ چوڑا شگاف، سینکڑوں ایکڑ اراضی زیرآب، فصلیں تباہ

بہاول نگر (نمائندہ نوائے وقت) ہاکڑہ نہر میں 70 فٹ سے زائد شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی، فصلیں تباہ، متعدد علاقوںکا زمینی راستہ منقطع، علاقہ مکین محصور ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بہاول نگرکی بستی شہاب دین ڈھڈی کے قریب ہاکڑا نہر میں اچانک شگاف پڑ گیا، پانی کے تیز بہائو کی وجہ شگاف بڑھ کر 70 فٹ سے زائد پھیل گیا جس سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت فصلیں وسیع علاقہ زیر آب آگیا، پانی تیزی سے قریبی رہائشی بستیوں بستی شہاب ڈھڈی، بالا آرائیاں، ٹبی بلوچاں، بھینی عطا محمد ڈھڈی کے قریب پہنچ گیا جس سے رہائشی بستیاں زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا، متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور علاقہ مکین اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود متعلقہ نہر انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر نہیں پہنچا۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے کی کوشش شروع کر دی مگر پانی کے تیز بہائو کی وجہ سے یہ کوشش کامیاب نہ ہوئی۔ اس مو قع پر اہل علاقہ نے محکمہ انہار کے خلاف شدید احتجاج کرتے میڈیا کو بتایا محکمہ نہر کے افسران عملہ کی کرپشن غفلت و نااہلی کی وجہ سے یہ شگاف پڑا ہے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن