ساہیوال کول پراجیکٹ سے 2017ءتک بجلی ملنے لگے گی : شہباز شریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ روز لاہور سے ساہےوال کول پاور پراجےکٹس کے حوالے سے چےن مےں ہےوانےنگ شےن ڈونگ پاور جنرےشن گروپ کے صدرکیساتھ وےڈےوکانفرنس کی۔ اس وےڈےوکانفرنس مےں ہےوان ےنگ شےن ڈونگ پاور جنرےشن گروپ کے صدرکے علاوہ دےگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور ساہےوال مےں 1320 مےگاواٹ کے کول پاور پراجےکٹس کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ےقےن دہانی کرائی۔ شہباز شرےف نے ہےوان ےنگ شےن ڈونگ پاور جنرےشن گروپ کے صدرسے وےڈےوکانفرنس کے ذرےعے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چےن کے تعاون سے ساہےوال مےں کوئلے سے چلنے والے 660مےگاواٹ کے 2 پاور پلانٹس لگائے جارہے ہےںاور اس منصوبے پرتےزرفتاری کے ساتھ کام کےا جا رہا ہے، توانائی کی کمی دور کرنے کے حوالے سے ساہےوال کول پاور پراجےکٹ بہت اہمےت رکھتا ہے،اسی لئے متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کو منصوبے پر عملدرآمدکے حوالے سے تمام امورجلدازجلد نمٹانے کےلئے ہداےات جاری کی جاچکی ہےں۔ پاکستان اورچےن دوستی کے جس لازوال رشتے مےں بندھے ہوئے ہےں اس کی مثال دےنا ممکن نہےں، دونوں ملکوں کے مابےن دوستی کارشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔ چےن کے صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے مابےن تارےخی اقتصادی تعاون کو فروغ ملا اورچےن کا تارےخ سازاقتصادی پےکےج پاکستان کےلئے اےک بہت بڑا تحفہ ہے۔انہوںنے کہاکہ چےن کے تعاون سے پاکستان مےں اندھےرے دور کرنے کی مخلصانہ کاوشوں کو تےز رفتاری سے آگے بڑھاےا جارہا ہے چین کے تعاون سے اندھیرے دور کرینگے۔ توانائی کے منصوبے ملک کی صنعت کے پہےہ کے رواں دواں رکھنے اور قومی معےشت مےں رےڈھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتے ہےں، اس لئے توانائی کے منصوبوں کو تےزی سے مکمل کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہےںاور اس ضمن مےں ساہےوال کول پراجےکٹس انتہائی اہمےت کا حامل ہے اور مےں خود اس منصوبے پر پےش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہا ہوں۔1320مےگاواٹ کول پاور پراجےکٹ سے 2017ءتک بجلی کی پےداوار شروع ہوجائے گی۔ وزےراعلیٰ نے منصوبے پر اب تک ہونے والی پےش رفت پر اطمےنان کا اظہار کرتے ہوئے ہےوانےنگ شےن ڈونگ اور روےائی گروپ کے بے پاےاں تعاون کا شکرےہ اداکےا اور ہےوانےنگ شےن ڈونگ گروپ کے صدر کو ساہےوال کول پاور پراجےکٹس کی سائےٹ کے دورے کی دعوت دی۔صدرہےوانےنگ شےن ڈونگ گروپ نے کہا کہ ساہےوال کول پاور پراجےکٹس پر وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی امےدوں کے مطابق کام جاری رکھا جائے گا اورمقرر کردہ ٹائم لائن کے اندر منصوبہ مکمل کرےں گے۔علاوہ ازیں شہبازشریف کی زےرصدارت گزشتہ روز اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس مےں”خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام“پر پےش رفت کا جائزہ لےاگےا۔ سےکرٹری تعمےرات ومواصلات نے منصوبے پرپےش رفت کے بارے مےں برےفنگ دی۔ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام“دےہی معےشت کے فروغ مےں کلےدی اہمےت کا حامل ہے۔ پروگرام کے تحت آئندہ تےن برس مےں صوبے بھر کی دےہی سڑکوں کی تعمےر و بحالی پر اربوں روپے خرچ کئے جائےں گے ۔ ”خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام“دےہی علاقوں مےں ترقی و خوشحالی کا نےا دور لائے گا اور دےہی سڑکوں کی تعمےر و بحالی کاےہ انقلابی پروگرام دےہی زندگی بدل دے گا، ملک کی 68سالہ تارےخ کا پہلا سب سے بڑااورمنفرد منصوبہ ہے جو دےہی علاقوں کی ترقی وخوشحالی کےلئے شروع کےاگےا ہے، جدےد اور معےاری انفراسٹرکچر تےز رفتار ترقی کا باعث بنتا ہے۔ پنجاب حکومت نے انفراسٹرکچر ڈوےلپمنٹ کو اپنی اولےن ترجےحات مےں شامل کےا ہے ۔” خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام“ کابڑا منصوبہ دےہی انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے گا، دےہی سڑکوں کی تعمےر و بحالی کامنصوبہ نہاےت اہمےت کا حامل ہے اور اسے برق رفتاری سے آگے بڑھانا ہے۔ ”خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام“بھی اسی پالےسی کے تحت پاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائے گا، دےہی سڑکوں کی تعمےر و بحالی کے ساتھ ان کی حفاظت اوردےکھ بھال بھی ضروری ہے۔ عوامی مفاد کے اس شاندار منصوبے مےںمعےار پر کوئی سمجھوتہ نہےں ہوگا۔ مزید برآں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے یکسو ہے۔ پاک افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جرا¿ت اور بہادری کی نئی مثالیں قائم کی ہیں اور پاکستان کی شاندار قربانیوں کی نظےر عصر حاضر کی تاریخ میں نہیں ملتی، شہدا کی عظےم قربانےاں رائےگاں نہےں جائےںگی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں اوردہشت گردی، انتہاپسندی و فرقہ واریت کے خلاف جنگ ہر محاذ پر لڑی جا رہی ہے، پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ پاکستان کو محفوظ اور پُرامن ملک بنانا ہر پاکستانی کا مشن ہے، دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں، ان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے اور سفاک درندوں کو پاکستان میں کہیں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ شہبازشریف نے رکن اسمبلی عبدالغفار کے بھتیجے کا غلہ منڈی ملتان کے ایس ڈی او پر تشدد اور میپکو آفس میں توڑپھوڑ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف نے سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد اقبال خان نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہبازشریف