• news

یونس خان اور شان مسعود کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو فتح کی امید دلا دی، سنچریز سے217 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ

پالی کیلے+لاہور (نیوز ایجنسیاں+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز یونس خان اورشان مسعود نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر تے ہوئے پاکستان کو جیت کی نوید سنا دی، دونوں بیٹسمینوں نے تیسری وکٹ کیلئے شاندار سنچریوں کی مدد سے217رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 230رنز بنا لئے،نوجوان اوپنر شان مسعود 114اور یونس خان 101رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔آخری ٹیسٹ میں شاندار سنچری سکور کر نے کے بعد یونس خان پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بیٹسمین بن گئے۔ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کوٹیسٹ اور سیریز جیتنے کیلئے 147رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کی 8وکٹیں باقی ہیں۔قبل ازیں سری لنکا اپنا دوسری اننگز میں 313رنز بنا کر آئوٹ ہو گیا۔قبل ازیں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 377 رنز کا ہدف دیا جس کے ہدف میں پاکستان کی پہلی دو وکٹیں محض 13 رنز پر گر گئیں ، اظہر علی 5 اور احمد شہزاد 0 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے نوجوان بلے باز شان مسعود اور یونس خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ پر217 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ، دونوں کھلاڑیوں نے شاندار سنچریاں سکور کیں ۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر شان مسعود 114 اور یونس خان 101 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان کو جیت کیلئے 147رنز اور سری لنکا کو جیت کیلئے 8وکٹوں کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن