• news

آسٹریلیا کا پاکستانی سکواش ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلیا نے پاکستانی سکواش ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 5 رکنی پاکستانی سکواش ٹیم کو سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کرنی تھی۔ ٹورنامنٹ 27 جولائی سے میلبورن میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ نہ کھیلنے سے پاکستانی ورلڈ رینکنگ مزید نیچے آ جائیگی۔ آسٹریلین ہائی کمشن نے ویزوں کی درخواست پر بھی غور شروع نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن