• news

یونس خان نے جاوید میانداد اور ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ دیا

پالے کیلے(صباح نیوز+ آئی این پی)پاکستانی بلے باز یونس خان نے سری لنکا کے خلاف پالے کیلے ٹیسٹ سر ڈان بریڈ مین کا زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔101رنز کی اننگ کھیل کر بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ یہ یونس کے کیریئر کی 30ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے عظیم آسٹریلین بلے باز سر ڈان بریڈ مین کا زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈان بریڈ مین نے صرف 52 ٹیسٹ میچوں میں 29 سنچریاں سکور کی تھیں۔ یونس کے کیریئر میں چوتھی اننگ میں پانچویں سنچری تھی جو اپنے آپ میں عالمی ریکارڈ ہے۔آج تک دنیا کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیسٹ میچ میں چوتھی اننگ میں چار سے زیادہ سنچریاں سکور نہیں کر سکا۔یونس سے قبل سنیل گواسکر، رکی پونٹنگ، رام نریش سروان اور گریم سمتھ نے اپنے کیریئر کے دوران چوتھی اننگ میں چار سنچریاں سکور کی تھیں۔بلے باز یونس خان نے جاوید میانداد کا ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جاوید میانداد نے 124 ٹیسٹ میچوں میں 8832 رنز بنائے جبکہ یونس خان نے 8841 رنز بنا ڈالے۔

ای پیپر-دی نیشن