• news

وزیراعظم کی ہدایت پر ہاکی فیڈریشن کے خصوصی آڈٹ کا حکم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آڈیٹر جنرل نے ہاکی فیڈریشن کے خصوصی آڈٹ کا حکم دیدیا۔ آڈٹ کا حکم وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر دیا گیا۔ آڈٹ میں گھپلوں کی نشاندہی ہوئی تو معاملہ نیب کو بھیجا جائیگا۔ ہاکی فیڈریشن کا گذشتہ 5 سال کا آڈٹ کیا جائے گا۔ دریں اثناء سابق سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ سے پہلے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آڈٹ ہو چکا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پی ایچ ایف کا آڈٹ کیا۔ آڈٹ کی حتمی رپورٹ سیکرٹری ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد کی وطن واپسی کے بعد ملے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنے تمام پرانے کھاتے آڈیٹر جنرل کو پیش کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن