• news

گوجرانوالہ: خصوصی عدالت نے رانا شمشاد کے قتل میں ملوث ملزمان کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چوہدری امتیاز احمد پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگی ایم پی اے رانا شمشاد احمد کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو 7روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔ ملزمان شہباز‘ صابر حسین اور اویس کو متعلقہ پولیس دوبارہ13 جولائی کو خصوصی عدالت کے روبرو پیش کرے گی‘ ملزمان کو رانا شمشاد اس کے بیٹے اور ساتھی کے تہرے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن