وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ کیخلاف کیسز مشرف دور میں بنے الزامات ثابت نہیں ہوسکے: پرویزرشید
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات پرویز رشید نے سپریم کورٹ میں نیب کے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بارے میں جمع کرائے گئے کرپشن کیسز کی تفصیلات پر ردعمل میں کہا ہے کہ پیش کی گئی لسٹ کے تمام کیسز مشرف دور میں بنائے گئے۔ مقدمات کا مقصد سیاسی مخالفین کی ساکھ مجروح کرنا تھا۔ مشرف دور میں بنائے گئے کیسز میں کوئی بھی ثابت نہیں ہوسکا۔ ڈکٹیٹر نے وفاداریاں خریدنے کیلئے کیسز بنائے تھے۔ مقدمات بننے کے بعد 2 بار الیکشن ہوئے۔ دونوں مرتبہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا۔