• news

کراچی میں فائرنگ سے نوجوان قتل گیراج پر بم حملہ، 2 افرد زخمی

کراچی ( کرائم وپورٹر) کراچی کے علاقے لیاری میں مسلح افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ منگل کی شام افطار کے وقت گبول پارک کے نزدیک پیش آیا۔ مقتول 45سالہ محمد عمر کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچایا گیا۔ دوسری طرف پرانا گولیمار میں گٹر باغیچہ کے نزدیک دستی بم کے دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ دستی بم افطار کے بعد موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ایک موٹر گیراج پر پھینکا جس کے زور دار دھماکہ سے علاقے میں شدید خوف وہراس بھی پایا گیا۔ بعدازاں دونوں زخمیوں 35سالہ رحیم شاہ اور 25سالہ محمد یعقوب کو سول ہسپتال پہنچایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن