• news

پاکستان کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ہمارا ایک فوجی زخمی ہوگیا‘ بھارتی فوج کا دعویٰ

جموں(نیوز ڈیسک) بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹر میں گزشتہ روز پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔ مقبوضہ جموں میں بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل منیش مہتہ نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے صبح پونے دس بجے پونچھ سیکٹر میں ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گولی لگنے سے زخمی بھارتی فوجی کوہسپتال داخل کرادیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن