• news

انور سیف اللہ کی ریفرنس میں بریت کیخلاف دائر نیب کی اپیل بھی خارج

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس سید کاظم رضا شمسی اور جناب جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم انور سیف اللہ خان کی ریفرنس میں بریت کے خلاف دائر نیب کی اپیل بھی خارج کر دی انور سیف اللہ اور صفدر علی عباسی کے خلاف 1997ء میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس میں ان الزام تھا کہ ملزمان نے ڈھوڈک گیس فیلڈ میں من مانے اقدام کرکے پبلک سیکٹر کو یکسر نظر انداز کیا تاہم اس ریفرنس میں جرم ثابت نہ ہونے پر احتساب عدالت نے سال 2000ء میں فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو بری کردیا تھا جس فیصلے کے خلاف نیب نے عدالت عالیہ میں اپیل دائر کی منگل کو ڈویژن بنچ نے بھی احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی اپیل خارج کر دی ۔

ای پیپر-دی نیشن