• news

ٹور ڈی فرانس کا چوتھا مرحلہ ٹونی مارٹن نے اپنے نام کر لیا

پیرس (سپورٹس ڈیسک ) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جرمنی کے ٹونی مارٹن نے اپنے نام کرلیا۔ اس فتح کے بعد ٹونی مارٹن نے ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔ ٹور ڈی فرانس کا چوتھا مرحلہ سیرانگ سے کیمبری تک 223 اعشاریہ 5 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا۔ جرمن سائیکلسٹ ٹونی مارٹن نے عمدہ کارکردگی دکھا کر مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے 28 منٹ 58 سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن