فٹبالر جونیئرڈیان ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے ہلاک
لندن (سپورٹس ڈیسک) ٹون برج اینجلز فٹبال کلب کا کھلاڑی جونیئر ڈیان میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد انتقال کرگیا۔ وہ ایمان پریمیئر لیگ کیلئے ٹرائلز میں شریک تھا کہ دوسرے کھلاڑی سے ٹکر ہو گئی۔ 24سالہ فٹبالر کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔