گروپ بندی نے فلم اور تھیٹر کو تباہ کیا ہے: لیلیٰ
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمسٹارلیلیٰ نے کہا ہے کہ ماضی میں شوبز کے ہر شعبے سے وابستہ ہر شخص اپنے کام کو عبادت سمجھ کر کرتا مگر آج ایسا نہیں ہے۔ موجودہ دور کی فلم انڈسٹری، تھیٹر حتی کے شوبز کے تمام شعبے زوال کا شکار ہیںجس کی بنیادی وجہ پروفیشنلزم کا نہ ہونا ہے۔ معیار کی بجائے تعداد پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اب فلم اور تھیٹر کے پروڈیوسرز اور فنکاروںنے گروپ بندیاں کر رکھی ہیں۔ تھیٹر کے زوال کی وجہ بے ہودہ ڈائیلاگ ہیں جس کی وجہ سے شائقین نے تھیٹر آنا چھوڑ دیا ہے۔