• news

بھارت نے اقتصادی راہداری منصوبہ سبوتاڑ کرنے کیلئے ”را“ کا نیا سیٹ اپ قائم کردیا

اسلام آباد (آن لائن) بھارت نے پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ سبوتاژ کرنے کیلئے خوفناک منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ ”را“ اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازعہ بنانے کیلئے 4 رکنی ٹیم پر مشتمل نیا سیٹ اپ تشکیل دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت اور دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے منصوبہ سبوتاژ کرنے کا جو منصوبہ بنایا اس کی تمام تر ذمہ داری ”را“ کو سونپ دی گئی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی نے انیل دھشمنا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے انہیں اقتصادی راہداری کو متنازعہ بنانے کیلئے مختلف ٹاسک سونپے گئے ہیں، چار رکنی کمیٹی میجر جنرل راجیشو سنگھ، جے ایس رمیش ، ویوک جوہری پر مشتمل ہوگی۔ میجر جنرل راجیشو سنگھ کے ساتھ 2 جوائنٹ سیکرٹری بھی ساتھ ہوں گے جو تمام عسکری امور کی نگرانی کریں گے۔ میجر جنرل راجیشو سنگھ کو اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ بنانے کیلئے گوادر ایکسپریس وے پر دہشت گردانہ کارروائی کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔جے ایس رمین کو بلوچستان میں منصوبے کو متنازعہ بنانے کیلئے ٹاسک سونپا گیا جبکہ ویوک جوہری سندھ اور پنجاب میں اقتصادی منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے اپنا حربہ استعمال کریں گے، انیل دھشمنا کو4 رکنی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے جو تمام کارروائیوں کی ایک جامع رپورٹ بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کو پیش کرے گا۔
را/ راہداری منصوبہ


a

ای پیپر-دی نیشن