سانحہ لیاقت باغ‘ بینظیر کے چیف سیکیورٹی افسر میجر (ر) امتیاز پر جرم مکمل
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے سانحہ لیاقت باغ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی جیل ٹرائل کے دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھنے کا حکم دیا ہے۔ وہ استغاثہ کے گواہ امریکی صحافی مارک سہگل کی واشنگٹن سفارتخانہ سے ویڈیو لنک شہادت قلمبند کرانے کے بارے میں انتظامات میں پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کریں۔ بدھ کو سماعت کے دوران وکلاءصفائی را¶ عبدالرحیم اور قیصر خان تنولی نے استغاثہ کے گواہ بے نظیر بھٹو کے چیف سیکورٹی افسر میجر (ر) امتیاز پر جرح مکمل کرلی۔خصوصی عدالت کے جج نے سماعت کل 10جولائی پر ملتوی کرتے استغاثہ کے تین گواہوں سابق ڈائریکٹر آئی بی بریگیڈئر (ر) اعجاز بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور جاوید الرحمن اور بہلول خان (وزیرستان) کو شہادت کیلئے طلب کر لیا۔ عدالت نے ضمانت پر رہا ملزم پولیس افسر خرم شہزاد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول کرلی۔ عدالت میں ضمانت پر رہا پولیس افسر سعود عزیز کے علاوہ پانچ ملزمان اعتزاز شاہ‘ رفاقت‘ حسنین گل‘ عبدالرشید اور شیر زمان حاضر تھے۔
بے نظیر کیس